بیو رو چیف میلسی بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، دھرمپورہ میں ظلم کی انتہا
بیو رو چیف میلسی بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، دھرمپورہ میں ظلم کی انتہا
محلہ دھرمپورہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی ہی چار حافظاتِ قرآن بیٹیوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم باپ نے تقریباً بیس غیر محرم غنڈوں کو بلا کر گلی میں اپنی بیٹیوں کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ غنڈے بیٹیوں کو بار بار اٹھا کر زمین پر پٹختے اور ڈنڈوں سے بے دردی سے مارتے رہے۔
مکینوں کے مطابق یہ تشدد پورے دن جاری رہا اور حملہ آور غنڈے گلی میں ڈنڈوں اور سوٹوں کے ساتھ جمے رہے۔ جو بھی اہلِ محلہ مظلوم بچیوں کی مدد یا صلح صفائی کے لیے آگے بڑھتا، اسے بھی زد و کوب کیا جاتا۔ اس خوفناک صورتحال کے باعث پورا محلہ خوف و ہراس میں مبتلا رہا اور کسی کو بچیوں کی مدد کی ہمت نہ ہوئی۔
اہلِ علاقہ نے حکامِ بالا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر مظلوم بچیوں کو انصاف دلایا جائے اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بیٹیوں کے تقدس کو پامال کرنے کی جرات نہ ہو۔
سٹی پریس کلب میلسی