سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی سکھر پولیس کا جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
سکھر پولیس کا جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی ٹیموں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.تماچانی پولیس کی کارروائی ایس ایچ او تھانہ تماچانی نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد اشرف بگٹی چوری سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھا۔ اس کے خلاف درج مقدمات درج ذیل ہیں.ایف آئی آر نمبر 5/2025، دفعہ 381A پی پی سی، تھانہ سائیٹ ایریا ایف آئی آر نمبر 6/2025، دفعات 324، 353، 427 پی پی سی، تھانہ سائیٹ ایریا پٹنی پولیس کی کارروائی ادھر ایس ایچ او تھانہ پٹنی نے دورانِ اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد پجل بررڑو کے قبضے سے 3000 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، جس پر اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے دونوں کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف مزید تیز اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔