November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کے آفس سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سکھر

Screenshot_2025-09-17_114733

سکھر (بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کے آفس سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سکھر ڈویژن میں متاثر آبادی، مال مویشیوں، رلیف کیمپس، میڈیکل کیمپس، لائیو اسٹاک کیمپس اور علاج معالجے کے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار پر مشتمل جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈویژن بھر میں مختلف سرکاری عمارتوں کے اندر 162 رلیف کیمپوں کے قیام کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے ضلع سکھر میں 4، ضلع خیرپور میں 12 اور ضلع گھوٹکی کی 8 رلیف کیمپوں کے قیام سے کل 24 رلیف کیمپس حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ مطلوبہ ضروری سہولیات سمیت فعال کردہ ہیں، تا ہم اب تک ضلع سکھر کی 2 رلیف کیمپوں میں 383، جبکہ ضلع گھوٹکی کے 2 خیمہ بستیوں میں 227 سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں. رپورٹ کے مطابق سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں بالترتیب 15, 12 اور 13 میڈیکل کیمپس کے قیام سے کل 40 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جن میں موبائل میڈیکل کیمپس بھی شامل ہیں۔

اسی طرح مال مویشیوں کے لیے بھی سکھر، خیرپور میرس اور گھوٹکی اضلاع میں کل 22 وٹرنری کیمپس بھی قائم کردہ ہیں۔ آخری اطلاعات تک رپورٹ کے مطابق تینوں اضلاع کی کل 36 یونین کونسلوں کے 480 گوٹھوں سے 80 ہزار 924 سیلاب متاثرین محفوظ مقامات پر نقل مکانی اختیار کر چکے ہیں۔ڈویژن بھر میں قائم کردہ فکسڈ اور موبائل میڈیکل کیمپس میں اب تک مجموعی طور پر کل 38 ہزار 517 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے، جن میں 3 مریض سانپ کے کاٹے کے، ایک کتے کے کاٹے اور 1 مریض عارضہ قلب بھی شامل ہیں۔ اسی طرح تینوں اضلاع کے کچے کے دریائی علاقوں سے آخری اطلاعات تک 3 لاکھ 26 ہزار 762 مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مجموعی طور پر کل 4 لاکھ 80 ہزار 838 چھوٹے بڑے مال مویشیوں کا علاج اور ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو دستیاب ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تا ہم اس ضمن میں اگر کسی کو کوئی شکایت ہو یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد درکار ہو تو وہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے آفس میں قائم کردہ 24 گھنٹے فعال کنٹرول رومز کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ سیلاب متاثرین ضلع سکھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کے ٹیلیفون نمبر 0719310600 اور 0719310601، خیرپور میرس کے ڈی سی آفس کے کنٹرول روم کے ٹیلیفون نمبر 0243920203 اور گھوٹکی کے ڈی سی آفس کے کنٹرول روم کے ٹیلیفون نمبر 0723661566 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔