November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر/کراچی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کی صوبائی وزیرِ صحت سے ملاقات، سول اسپتال سکھر کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع

IMG-20250918-WA0316

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر/کراچی چیئرمین
ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کی صوبائی وزیرِ صحت سے ملاقات، سول اسپتال سکھر کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع

سکھر/کراچی(بیورورپورٹ)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے صوبائی وزیرِ صحت و پاپولیشن ڈاکٹر عزرہ فضل پیچوہو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھر سول اسپتال کی بہتری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران سکھر سول اسپتال میں جدید معیار کی نئی ایمرجنسی کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے صوبائی وزیر کو عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ سکھر جیسے اہم شہر کے بڑے اسپتال کو جدید طبی سہولیات سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عزرہ فضل پیچوہو نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ جلد سول اسپتال سکھر کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں اقدامات جاری ہیں۔عوامی حلقوں اور سماجی تنظیموں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سول اسپتال سکھر میں سہولیات کی بہتری سے شہریوں کو معیاری علاج فراہم ہوگا اور اسپتال پر بڑھتے ہوئے بوجھ میں کمی واقع ہوگی۔