November 17, 2026

میگا کرپشن اسکینڈل: سکھر کا سب رجسٹرار آفس مافیا کا گڑھ بن گیا

Screenshot_2025-09-17_114733

میگا کرپشن اسکینڈل: سکھر کا سب رجسٹرار آفس مافیا کا گڑھ بن گیا

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدیسکھر میں سب رجسٹرار آفس ایک بڑے کرپشن اسکینڈل کی زد میں آگیا ہے، جس نے شہریوں اور قانونی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق یہ سرکاری ادارہ، جو جائیداد کے ریکارڈ کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا تھا، منظم فراڈ اور بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے۔ذرائع کے مطابق شہریوں کے حساس ریکارڈ کو نجی افراد کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ ایجنٹ مافیا اس دفتر کو ذاتی کاروبار کی طرح چلا رہا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ دفتر کے اندر اور خفیہ مقامات پر غیر قانونی سرگرمیاں برسوں سے بلاخوف و خطر جاری ہیں۔اس اسکینڈل کے مرکز میں وہ متنازعہ اہلکار ہے جو پچھلے 15 سال سے زائد عرصے سے سکھر سب رجسٹرار آفس میں تعینات ہے اور اس کے پاس روہڑی، پنو عاقل اور صالح پٹ کا اضافی چارج بھی رہا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق اس اہلکار نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے سوسائٹی علاقوں اور قیمتی زمینوں کے جعلی کاغذات تیار کیے، جو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی رشوت کے عوض منظور کیے گئے۔دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کو غیر قانونی چھٹیاں دے کر ان کی جگہ غیر مجاز افراد کو دفتر میں کام پر رکھا گیا۔ اس عمل سے نہ صرف شہریوں کے ریکارڈ کی چوری اور رد و بدل کا خطرہ بڑھ گیا بلکہ جائیداد کے غلط استعمال کے امکانات بھی کھلے عام پیدا ہوئے۔اطلاعات کے مطابق اس وقت سب رجسٹرار آفس کو کرپشن کا کھلا اڈہ سمجھا جانے لگا ہے، جہاں جعلی کاغذات، فرضی رجسٹریشن اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی معمول بن چکی ہے۔ مزید برآں، مافیا کے بعض ارکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر کرپشن کے انکشافات رپورٹ ہوئے تو صحافیوں اور خبر دینے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔سول سوسائٹی اور قانونی ماہرین نے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیب، عدلیہ اور دیگر اداروں میں درخواستیں دائر کریں گے تاکہ اس منظم کرپشن نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔ایک سینئر وکیل نے کہا:
“یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ شہریوں کے جائیداد کے بنیادی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔ ہم اس معاملے کو ہر قانونی فورم پر لے کر جائیں گے تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔