November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سندھ بینک روہڑی برانچ کا عملہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا

IMG-20250918-WA0314

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سندھ بینک روہڑی برانچ کا عملہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا

روہڑی (بیورورپورٹ)سندھ بینک روہڑی برانچ کا عملہ شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کرنے لگا ہے۔ برانچ میں تنخواہیں نکلوانے والے شہری اور اسکول و کالج کی فیس جمع کروانے والے طلبہ روزانہ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق اکثر دوپہر دو بجے کے بعد بینک عملہ صارفین کو یہ کہہ کر واپس لوٹا دیتا ہے کہ “سسٹم نہیں چل رہا۔” اس رویے کے باعث خاص طور پر وہ طلبہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں جو دور دراز سے عطا حسین شاہ ڈگری کالج یا مختلف نجی تعلیمی اداروں کی فیس جمع کروانے آتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ طلبہ کو چالان جمع کروانے سے انکار کر کے واپس کر دیا جاتا ہے جس کے باعث وہ سخت گرمی میں مایوس ہو کر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس رویے کو شہریوں نے غیر ذمہ دارانہ اور عوام دشمن قرار دیا ہے۔روہڑی کے عوام اور والدین نے سندھ بینک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر برانچ کے عملے کے رویے کا نوٹس لیا جائے اور یہاں فرض شناس و عوام دوست عملہ تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں اور طلبہ کو بلاوجہ کی مشکلات سے نجات مل سکے۔