November 17, 2026

سکھر(بیورو رپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سکھر میں جلسے کی تیاریاں ،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایڈیشنل جنرل

IMG-20250918-WA0314

سکھر(بیورو رپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سکھر میں جلسے کی تیاریاں ،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کاشف عباسی سکھر تشریف لائے، انہوں نے سکھر میں پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر اور بزنس رہنما نعیم بدر رفیق قریشی اور ندیم بدر رفیق قریشی سے صوبائی صدر بشیر احمد میمن کی ہدایت پر سکھر میں جلسے کی تیاریوں اور مایوس ورکروں کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں فعال کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشاورت کی، اس موقع پر نعیم بدر رفیق قریشی اور کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ تمام ورکروں کو مایوسیوں سے نکالنے کا وقت آگیا ہے، انشاءاللہ میاں نواز شریف جلد سندھ میں ورکروں سے خطاب کریں گے، اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر رانا محمد عدنان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اظہار بٹ،عبدالروف قریشی بھی موجود تھے