*قطری ریال کس کام کے*
*قطری ریال کس کام کے*
قطر کے بادشاہ تمیم بن حماد التھانی کا شمار دنیا کے امیر ترین حکمرانوں میں ہوتا ہے جس کے پاس ریالوں کے انباروں کے علاوہ امریکی اور فرانسیسی بہترین لڑاکا طیارے کمپیوٹرائزڈ گائیڈڈ میزائل ۔ تیز رفتار ٹینک ۔ ماڈرن مہلک اسلحہ اور اعلی درجے کا ڈیفنس سسٹم ہے مگر وہ ان تمام وسائل کے باوجود بزدل ترین حکمران بھی ہےـ
کیوں
اس لئے کہ *19 ارب ڈالر کا ائیر ڈیفنس سسٹم ـ 36 رافیل طیارے ـ 33 امریکی ایف 15 طیارے اور فرانسیسی میراج طیاروں کے علاوہ برطانیہ ، ناروے ، فرانس ،جرمنی اور امریکہ سے خریدے گئے بلاسٹک میزائل* کے ڈھیر پڑے کے پڑے رہ گئے اور اسرائیلی پائلٹ سرعام دن دہاڑے قطر کی ائیر فورس ـ بری اور بحری مسلح افواج اور پوری قطری قوم کے مونہہ پر کالک مل کر حماس کی جس لیڈرشپ کو مارنا تھا مار کر بحفاظت مشن مکمل کر گئے ـ
پوری قطری قوم سے کوئی *ایک ایم ایم عالم ـ کوئی ایک راشد منہاس ـ کوئی ایک سیفل اعظم ـ کوئی ایک سرفراز رفیقی یا کوئی ایک محمد اقبال* نہ نکلا جو آسمانوں کی بلندیوں میں اسرائیلی میزائل ناکارہ بناتا یا انکے پائلٹس کو للکارتا ـ ثابت ہوا کہ ملکی خزانوں میں پڑے ڈالرز کے انبار ـ ان گنت مہنگے جنگی جہاز یا جدید ترین اسلحے کے ذخیرے ملک و قوم کی عزت کے رکھوالے نہیں ہوسکتے جب تک قوم کے اپنے بیٹے جانیں قربان کرنے کو تیار نہ ہوں ـ
سعودی عرب نے بھی *جنرل راحیل شریف* کو دو تین لاکھ ریال ماہانہ تنخواہ پر کمانڈر رکھ کر *41 اسلامی ممالک کی مشترکہ اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیریرزم فوج* بنا کر اپنے دشمنوں کو کتنا ڈرا لیا ہے ؟
ہم نے اپنے ملک میں تمام تر کرپشن ـ نااہل سیاستدانوں ـ کرپٹ جوڈیشری اور پولیس سے بھرے ناانصاف معاشرے اور خودسر قانون سے بالا چند فیض حمید جیسے جرنیلوں کی موجودگی کے باوجود بھی ثابت کیا ہے کہ ملک و قوم پر جانیں قربان کرنے والے بیٹے صرف پاکستانی مائیں جنتی ہیں ـ گھر کا ایک بیٹا وردی میں شہید ہوتا ہے تو وہی ماں دوسرے بیٹے کو جوان کرکے قوم کو سونپ دیتی ہے ـ
کاش عرب ممالک یہ طے کر لیں کہ اپنی ان گنت دولت مسلم امہ کی ترقی پر خرچ کرکے اپنی حفاظت ان مسلمان بیٹوں کو سونپ دیں جو راہ حق میں شہید ہونے کو اصل زندگی سمجھتے ہیں ـ
پتہ نہیں میں اس خوش فہمی سے کیوں نکل نہیں پاتا کہ اگر عربوں کی دولت سے پاکستانی سائنس دان جدید سامان حرب تیار کریں اور مسلمان ممالک جانوں پر کھیل جانے والے پاکستانی جانبازوں سمیت مسلم امہ کی حفاظت کیلئے ناٹو طرز کی فوج کی داغ بیل ڈالیں تو نہ قطری بادشاہ کو بے غیرت بن کر اپنی عورتوں کو امریکی صدر کے استقبال کیلئے کھڑا کرنا پڑے گا اور نہ اسرائیلی پائلٹ ایک مسلمان ملک کے اوپر سے پرواز کرکے دوسرے مسلمان ملک پر بم گرا کر واپس جا سکیں گے ـ
موجودہ حالات میں انڈیا نے مہنگے رافیل طیارے اور انتہائی ماڈرن ڈیفنس سسٹم رکھ کر ہمارا کیا بگاڑ لیا ہے ـ
کیا پوری دنیا اور پاکستانی قوم گواہ نہیں کہ *ہمارے شاہینوں کے سامنے انڈین ائیر فورس اب تک کس طرح سہمی بیٹھی ہے* ـ
*خاک سا خاکی*