November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نور الٰہی عاطف سے) سرگودھا پریس کلب کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں اہم سیاسی، سماجی

IMG-20250918-WA0297

سرگودھا (راجہ نور الٰہی عاطف سے) سرگودھا پریس کلب کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں اہم سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کو عقیدت و احترام کا رنگ دیا گیا جبکہ مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کو ہر دور کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ریجنل آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مہر اختر علی وینس تھے۔ کانفرنس سے سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید، محمد اشرف برہان، سید اعجاز حسین شیرازی ، افتخار احمد سندھو ، صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان، راؤ اسلم فراز، رانا ساجد اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر حضرت عادل رضا عطاری نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بیان پیش کیا، جبکہ معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور محفل کو وجدانی کیف سے معمور کردیا۔تقریب میں سرگودھا پریس کلب کی میلاد کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حاجی سلیم قادری اور اراکین منیر تبسم، مدثر پاشا، زوار کاظمی، عمران گوئندی، میاں مقصودالحسن اور فیصل رفیق بھٹی کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیاجبکہ دیگرممبران اورشرکاء کوبھی اعزازات سے نوازاگیا۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان اور زوار حسین کاظمی نے انجام دیے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعدازاں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر معززین شہر اور صحافی برادری نے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان، کوارڈینیٹر میلاد کمیٹی حاجی سلیم قادری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پریس کلب نہ صرف صحافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے بلکہ قومی اور مذہبی تقریبات کو بھی والہانہ جذبے اور بھرپور عقیدت سے منانے کی روشن روایت رکھتا ہے۔