November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی سرگودہا ڈویژن آ مد کے پیش نظرڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ، جنوبی بازار، سرور شہید لائبریری

IMG-20250918-WA0294

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی سرگودہا ڈویژن آ مد کے پیش نظرڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ، جنوبی بازار، سرور شہید لائبریری چوک،ڈاکخانہ چوک، کالج چوک، جہاز چوک کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث بھی ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران جوہرآباد ڈاکخانہ چوک میں کوڑا نالوں میں پھیکنے پر ایک دکاندار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے خوشاب شہر کا دورہ کیا اور نیو لاری اڈا خوشاب کے خستہ حال مسافر خانوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل، ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ انچارج اور انکروچمنٹ، ایم سی خوشاب کا عملہ موجود تھا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے خوشاب لاری اڈا کے خستہ حال مسافر خانوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایم سی خوشاب،انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث کو ہدایت کی کہ آج فوری طور پر نیولاری اڈا کے مسافر خانوں کو خالی کروا کر گرا دیا جائے مسافر خانوں کی صورتحال خستہ حال اور خطر ناک ہے لہذٰا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پرانا لاری اڈا راجپوت ڈھوڈا ہاوُس ،حامد محمود ولد شیر کو نالوں اور مین روڈ پر کوڑا کچرا پھیکنے پر جرمانہ عائد کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےشہر خوشاب وجوہرآباد، ہڈالی بازاروں ،اڈوں، پبلک مقامات، پارکوں، نالوں، مین روڈز سمیت دیگر ایریاز میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ انچارج صائم وارث کی سخت سر زنش کی اور وارننگ جاری کی گئی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ ستھراپنجاب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین پروگرام ہے اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ستھرا پنجاب پروگرام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہر آباد ،ہڈالی،مین روڈ گرین بیلٹ پر خوبصورتی کے لیے لگائے جانے والے پودوں اور ہڈالی نالے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ انچارج کو کہا کہ نالے میں کچرا پھیکنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور نالے کے آس پاس اُگنے والی بوٹیوں اور جھاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے مٹھہ ٹوانہ واٹر سپلائی کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ،سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد ،ریسرچ اسسٹنٹ محمد ایوب کلوواٹر ڈیسٹنگ لیب خوشاب، لیب اسسٹنٹ محمد عمران پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مٹھہ ٹوانہ میں واٹر سپلائی کی موٹروں ودیگر کاموں کو جلد مرمت کروا کر پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب کی موجودگی میں مٹھہ ٹوانہ واٹر سپلائی کے سیمپل کولیکٹ کیے گئے اور موقع پر ٹی ،ڈی، ایس چیک کیا گیابعد ازاں ہڈالی واٹر سپلائی کا دورہ کیا اورپانی کے سیمپل کولیکٹ کیے گئے اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کی مدجودگی میں ٹی ،ڈی ایس چیک کیے گئے اس موقع پر اے سی خوشاب ،سی ای او ضلع کونسل جوہر آباد ،پبلک ہیلتھ ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔