November 17, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل وومن جرنلسٹس فورم لاہور پریس کلب میں جماعت اسلامی پاکستان شعبہ خواتین ،ہمدرد فاؤنڈیشن اور مرحبا کے تعاون

IMG-20250918-WA0293

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل وومن جرنلسٹس فورم لاہور پریس کلب میں جماعت اسلامی پاکستان شعبہ خواتین ،ہمدرد فاؤنڈیشن اور مرحبا کے تعاون سے ایک محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد النبی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد خواتین نعت خواہ رضوانہ تنویر اور میمونہ مدثر سمیت ایمان فاطمہ اور دیگر ممبرز نے نعت رسول مقبول پیش کرکے میں محفل میں سماں باندھ دیا ۔ نظامت کے فرائض سینئر نائب صدر (نجف) کنول نسیم نے سر انجام دیئے۔
مہمانانِ خصوصی ایم پی اے فاطمہ بیگم ،ایم۔پی اے سنبل ملک، جماعت اسلامی پاکستان شعبہ خواتین کی نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا ثمینہ احمد اور صدر نیشنل وومن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری تھیں۔ محفلِ میلاد النبی میں سینئر صحافی فرح وڑائچ ،مسلم لیگ ق مرکزی سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ رفعت ساجد، سعدیہ صلاح الدین ، فرح ہاشمی رفیعہ ناہید اکرام، فوزیہ حامد، فوزیہ گویر، تمثیلہ چشتی، نجف کی نائب صدر مبشرہ سلطان اور ازکہ مقصود، جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار، فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت، انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر، سیکرٹری کوارڈینیٹر لبنی خان، گلناز نواب، شمائلہ اقبال،عفت علوی، خولہ ارشد صوفیہ یزدانی، زبیدہ انور خان، راحیلہ مغل، تہذین طاہر،اجالا ریاض زاہدہ پروین ، عافیہ مقبول، اقراء لیاقت، مبشرہ انور عائشہ فیاض،شاہین راشد، صائمہ نذیر ،میمونہ صدیقہ، نبیلہ شاہین اور صفیہ ناصر نے خصوصی طورپرشرکت کی۔۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی وائس پریزیڈنٹ ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ ایک داعی ، حکمران اور ایک سپہ سالار کی حیثیت سے نبی محترم ﷺ سے بڑھ کے کوئی نہیں ہے۔
سنبل ملک ممبر آف پنجاب اسمبلی نے کہا آ پ صلی اللہ علی وآلہ علیہ وسلم عالم انسانیت کے لیے پیغمبر بن کے آئے اسلام سے آ راستہ فلاحی ریاست بنائی، وہ دنیا کےسب سے بڑے سیاستدان تھے۔ فاطمہ بیگم ممبر آ ف پنجاب اسمبلی نے کہا رسول پاک کی ذات کا ہر پہلو مشعل راہ ہے۔ مہمان گرامی رفعت ساجد نے کہا
امر بالمعروف و نہی عنہ المنکر نبی کریم صلی علیہ وسلم کا مشن ہے جسے تا قیامت زندہ رکھنا ہے۔
پریس کلب میں نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد میں صحافی خواتین، لکھاری خواتین اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صفیہ ملک صابری، ریحانہ عثمانی، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، عصمت اسامہ، کنول بہزاد ،صبا چودھری ، رخسانہ لیاقت، شاہین ورک، فرح علوی، شاہین ، روبینہ شاہین، یاسمین ظفر، نجمہ شاہین، فوزیہ سلطانہ، ایمان فاطمہ اور دیگر خواتین شریک محفل تھیں۔