November 17, 2026

سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ہنی ٹریپ میں ملوث خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

FB_IMG_1758193310910

سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ہنی ٹریپ میں ملوث خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

غلام بتول نامی خاتون نے ریپ کی دفعات کے تحت تھانہ مدینہ ٹاؤن میں وسیم نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
انسپکٹر ثناء نذیر ایس ایس آئی او یو سرکل پیپلز کالونی نے مقدمہ کی تفتیش ملتے ہی فوری طور پر ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا۔
وکٹم کو جب بیان کے سلسلہ میں عدالت میں پیش کیا گیا تو غلام بتول نے ایف آئی آر کے برعکس تردیدی بیان دیا۔
ملزم وسیم کو رہا کر دیا گیا اور میڈیکل/ڈی این اے سے بھی انکار کر دیا گیا۔
تفتیشی افسر نے تحقیق اور پتہ جوئی کی تو واضح ہوا کہ خاتون الزام علیہ فریق سے دو لاکھ روپے وصول کر چکی ہے،
جبکہ آج شہری کے حق میں بیان دینے کے عوض مزید پچاس ہزار روپے بھی وصول کیے ہیں۔
انسپکٹر ثناء نذیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ غلام بتول کو گرفتار کرلیا۔
ملزمہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ سی پی او فیصل آباد