پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا،
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا،
لوگ سوال کررہے ہیں کہ اس کی اہمیت کیا ہے، اس معاہدے کی اہمیت جاننے کیلئے حالیہ پاک بھارت جنگ کی مثال ہمارے سامنے ہے، ترکی کے ساتھ بھی پاکستان کا اسی طرز کا ایک معاہدہ موجود ہے لیکن جنگ کی صورت میں ترکی نے اپنی فضائیہ، فوج یا بحری جہاز نہیں بھیجے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ترک مال بردار جہاز اسلحہ پاکستان پہنچا رہے تھے_
اب سعودی عرب کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہم وہ ہتھیار استعمال نہیں کرتے جو ان کے پاس موجود ہو اور یا وہ ہتھیار بنا کر دوران جنگ ہمیں سپلائی کرے، اور نا ہی ان کی فوج اس قابل ہے کہ وہ پاکستان میں دوران جنگ تعینات ہوجائے، لہذا یہ معاہدہ ایک یک طرفہ معاہدہ ہے، وہ اس لئے کہ پاکستان پر کسی بھی حملے کی صورت میں سعودی عرب ہمارا کام نہیں آسکتا، لیکن اس کے برعکس سعودی عرب پر حملے کی صورت میں ہمارے پائلٹس اور زمینی فوج ان کے کام آسکتے ہیں_
اب سوال یہ ہے کہ سعودی عرب کو اس معاہدے کی ضرورت کیوں پڑی؟
اسرائیل نے فلسطین جنگ میں اپنے تمام کارڈز استعمال کیئے، اس وقت جو کارڈ انہوں نے استعمال کرنا شروع کیا وہ یہ کہ حما-س کی لیڈرشپ جہاں بھی ہو دنیا میں ان کو نشانہ بنایا جائے، اس لحاظ سے ایران، قطر، مصر اور ترکی کو خطرہ لاحق ہے، جبکہ سعودی عرب پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا کوئی خطرہ نہیں، لیکن اسرائیل بزور طاقت سعودی عرب کے فضائی حدود کا استعمال کرتا آرہا ہے جس کو سعودی عرب روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اگر رکھتا بھی ہے تو جگر نہیں رکھتا، لہذا اس وقت میں اس معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں دیکھ رہا، البتہ مستقبل میں گلف ممالک کے ساتھ جو کچھ ہونے جارہا ہے اس وقت سعودی عرب کو دفاعی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے یہ اس تیاری کا ایک حصہ ہے_
نوٹ: پاکستانیوں کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیئے کہ مال آرہا ہے، مال صرف امریکی معاہدوں کے ساتھ آتا ہے 😉_
مطلب ہے رادھا مفت میں ناچے گئی