سکھر بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی سکھر پولیس کی بروقت کارروائی 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
سکھر بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی سکھر پولیس کی بروقت کارروائی
12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
سکھر (بیورورپورٹ) سکھر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کی کوشش سے بچا لیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ تھانہ آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آباد کے ایس ایچ او ذوالفقار چاچڑ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران چانڈیو کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ 12 سالہ بچی اور اس کے 9 سالہ بھائی نادر علی کو بس اسٹینڈ سے اغوا کر کے کچی آبادی کی طرف لے جا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے ناپاک عزائم ناکام بناتے ہوئے متاثرہ بچوں کو محفوظ طریقے سے والدین کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف زنا کی نیت سے اغوا اور بدفعلی کی کوشش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس پارٹی کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے ساتھ عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔