November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید۔ غیر حسین زیدی۔۔۔۔سکھر پولیس اور تاجر برادری کا اجلاس

IMG-20250918-WA0252

سکھر بیورو چیف سید۔ غیر حسین زیدی۔۔۔۔سکھر پولیس اور تاجر برادری کا اجلاس
ایس ایس پی سکھر کی چیمبر آف کامرس آمد، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سکھر (بیورورپورٹ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سکھر کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں امن و امان اور دیگر امور پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی، خان بلال وقار خان، زاہد اقبال آرائیں سمیت دیگر معزز ممبران، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔تاجر برادری نے ایس ایس پی سکھر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اجلاس کے دوران چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے امن و امان اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تاجر رہنماؤں نے ایس ایس پی اظہر خان کی جانب سے حالیہ دنوں میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیوں اور قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور پولیس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور تاجران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس ہر ممکنہ قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پولیس افسران و جوانوں کو زیرو ٹالرنس کی ہدایت دی گئی ہے۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے اہم تجارتی مراکز اور بازاروں میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ کاروباری طبقہ بلا خوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے اور حل کیے جائیں گے۔چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے پولیس اصلاحات میں مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔