بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جرائم میں استعمال ہونے والی کشتی برآمد، کچے کے ٹھکانوں کا گھیرا مزید تنگ
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن
جرائم میں استعمال ہونے والی کشتی برآمد، کچے کے ٹھکانوں کا گھیرا مزید تنگ
سکھر (بیورورپورٹ) سکھر پولیس نے باگھڑجی کے کچے میں جاری آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے استعمال کی جانے والی کشتی اپنے تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ کشتی ملزمان کی غیر قانونی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر کچے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اس دوران دریائے سندھ میں ممکنہ طور پر بڑھتے ہوئے سیلابی پانی کے باعث ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی گنجائش نہ مل سکے۔پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان کے ٹھکانوں کا گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور کچے کے علاقے میں موجود پولیس ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امن و امان کی فضا مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی۔