سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہید جان محمد مہر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید جان محمد مہر ایک پروفیشنل صحافی تھے ، صحافت کے شعبہ کے
سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہید جان محمد مہر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید جان محمد مہر ایک پروفیشنل صحافی تھے ، صحافت کے شعبہ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید جان محمد مہر کی شہادت سے پاکستان بالخصوص سندھ ایک پروفیشنل صحافی سے محروم ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہید جان محمد مہر کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، يه شھيد جان محمد کا نہیں پورے معاشرے کا قتل ہے، پاکستان کی صحافی برادری کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر حق اور سچ کی بات کرتے ہیں، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ شہید جان محمد مہر کو جس سڑک پر شہید کیا گیا، میونسپل کارپوریشن سکھر نے اس سڑک کو شہید جان محمد مہر کے نام سے منسوب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی بھرپور کوشش اور کاروائیاں کر رہی ہے، پولیس شہید جان محمد مہر کیس میں ملوث تمام ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی، پولیس نے کیس میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں، پرسوں شکارپور کے کچے کے علاقے سے واقع میں سہولت کار کرسی جتوئی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کے نامزد ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات سامنے آئی یا کسی نے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو انہیں بھی شامل تفتیش کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا موقف بلکل واضح ہے کہ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے منشور کا اہم جز ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ مل کر ملک میں جھموریت کے لیے جدو جہد کی ہے،