عوامی امنگوں کا ترجمان ،جاذب نظر اور معیاری اخبار روزنامہ زیرو لائن ملتان خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
عوامی امنگوں کا ترجمان ،جاذب نظر اور معیاری اخبار روزنامہ زیرو لائن ملتان
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
اخبارات قوموں کے شعور کو بیدار کرنے، عوام کو باخبر رکھنے اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہیں۔ ملتان سے روزنامہ زیرو لائن اخبار کی کامیاب اور اس کی جاذبِ نظر اشاعت کا اصل سہرا اس کےگروپ ایڈیٹرنامور سئنیر صحافی جناب عاطف اعوان اور ان کی پوری ٹیم کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنی بصیرت، محنت اور خلوص کے ذریعے قارئین کرام کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم مہیا کیا ہے جس کے ذریعے علم و آگہی کے چراغ انشاءاللہ روشن رہیں گے۔
ایڈیٹر کی شخصیت کسی بھی اخبار کی روح سمجھی جاتی ہے۔ وہ صرف خبروں کو ترتیب دینے والا نہیں بلکہ ایک رہنما کی حیثیت رکھتا ہے جو قوم کو درست سمت دکھاتا ہے۔ اس کی ادارت میں چھپنے والی تحریریں صرف کاغذ پر الفاظ نہیں ہوتیں بلکہ قارئین کرام کے ذہنوں اور دلوں کو جھنجھوڑنے والا پیغام ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک جاذبِ نظر معیاری اخبار کی اشاعت عوامی سوچ پر مثبت اثر ڈالتی ہے اور معاشرے میں فکری بیداری کا سبب بنتی ہے۔
ایڈیٹر کی محنت اور بصیرت کے بغیر کوئی اخبار اپنی پہچان نہیں بنا سکتا۔ اس کی یہ کاوش کہ ہر خبر درست، متوازن اور معیاری انداز میں قارئین تک پہنچے، دراصل صحافت کی روح ہے۔ ایک بہترین ایڈیٹر اپنے اخبار کو صرف خبر رسانی کا ذریعہ نہیں بناتا بلکہ اسے ایک علمی اور ادبی درسگاہ کی صورت عطا کرتا ہے۔
ہم روزنامہ زیرو لائن کی خوبصورت جاذبِ نظر رنگین اور معیاری اشاعت کے لیے گروپ ایڈیٹر جناب عاطف اعوان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نہ صرف قارئین کے ذوق کا خیال رکھا بلکہ اپنے قلم کی سچائی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو بھی برقرار رکھا۔ ان کی قیادت میں اخبار ایک ایسا معتبر حوالہ بن کر سامنے آیا ہے جس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ہمیں قومی صحافت کے سرمایہء افتخار جناب عاطف اعوان کی زیر نگرانی اخبار نویسی سیکھنے کا سنہری موقع میسر آیا۔
جناب عاطف اعوان ملتان کے آسمان صحافت کے درخشندہ ستارے ہیں جنہوں نے قومی صحافت میں اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو بروءے کار لاتے ہوءے منفرد مقام حاصل کیا ہے۔
جناب عاطف اعوان کا شمار پاکستان کے اُن سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے شعبے کے فروغ اور سچائی کی ترجمانی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ وہ ایک غیر جانبدار، دبنگ اور حقیقت پسند صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا قلم ہمیشہ عوامی مسائل کی نشاندہی، سماجی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے اور صحافت کو مثبت رخ دینے میں سرگرم رہتا ہے۔
ملتان جیسے تاریخی شہر سے تعلق رکھنے والے عاطف اعوان نے اپنی صحافتی زندگی میں نہ صرف ملکی سیاست، سماجی مسائل اور عوامی خدشات کو اجاگر کیا بلکہ اپنی تحریروں اور رپورٹنگ کے ذریعے نوجوان صحافیوں کے لیے ایک عملی مثال بھی قائم کی۔
جناب عاطف اعوان کی صحافت کا خاصہ ان کی شفافیت، جرات مندی اور حق گوئی ہے۔ وہ ہمیشہ پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند رہتے ہیں اور سچ کو کسی دباؤ یا مفاد کے بغیر پیش کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا نام صحافت کے میدان میں اعتماد، تحقیق اور خلوصِ نیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ان کے لیے بطور گروپ ایڈیٹر عوامی سماجی ،علمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے خراجِ تحسین دراصل ایک اعتراف ہے کہ ان کی انتھک محنت اور صحافتی خدمات ہماری قوم کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ موصوف اپنے اخبار کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے روزافزوں اس میں قابل رشک تبدیلیاں لارہے ہیں. انہوں نے اخبار میں سپورٹس اور شوبز کے صفحہ کو شامل کرکے نوجوان نسل کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اب اس سے یوتھ میں صحت مند سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھے گی اور ان میں جذبہ ء مسابقت میں اضافہ ہوگی۔ مزید برآں روزنامہ زیر لائن کی عوام دوست پالیسی کی وجہ سے اب یہ اخبار بیک وقت عام آدمی اور خواص کی امنگوں کی ترجمانی کرتا نظر آتا ہے خصوصا” سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے جو کہ جناب عاطف اعوان کی اعلی ا خداد صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ برسبیل تذکرہ یہاں یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ وطن عزیز کی صحافتی تاریخ میں بہت کم ایسے اخبار نکالے گئے ہیں جنہوں نے اپنی اشاعت کے اسقدر مختصر عرصے میں بھرپور عوامی مقبولیت حاصل کی ہے ایسے ہی بہترین اخبارات میں روزنامہ زیرو لائن ملتان بھی شامل ہے۔ جس کی ساری شاندار کامیابی محترم المقام جناب عاطف اعوان اور ان کے ملک بھر سے بہترین نمائندگان کی ٹیم کی مرہون منت ہے۔ لہذا ان کا حسن انتخاب زبردست خراج تحسین و آفرین کے لائق ہے۔ امید ہے کہ گروپ ایڈیٹر جناب عاطف اعوان اس اخبار میں جلد ایک بہترین ادارتی صفحے کا بھی اضافہ کردیں گے جو کہ سونے پر سہاگے کا کام ہوگا۔
دعا ہے کہ وہ اسی طرح اپنی ذمہ داری کو عزم و ہمت کے ساتھ نبھاتے رہیں اور صحافت کے آسمان پر ستارے کی مانند روشنی پھیلاتے رہیں۔ آمین
قلم کی حرمت کو جس نے سمجھایا ہے
وہی ایڈیٹر روشنی کا سایہ ہے