خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا انلاین نیوزبیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے دانش گرلز سکول ٹبہ سلطان پور میں پانچویں یومِ تاسیس کی پروقار
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا انلاین نیوزبیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے دانش گرلز سکول ٹبہ سلطان پور میں پانچویں یومِ تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر تھیں طالبات نے ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی تعلیم اور کھیلوں میں کامیابیوں کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پر طالبات کو خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے طالبات کو موجودہ سیلاب کے اسباب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی دی۔اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ دانش سکول ایک بہترین تعلیمی درسگاہ ہے دانش سکول قوم کے معمار تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے دانش سکول نے قلیل عرصہ میں تعلیمی معیار اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے دانش سکول معیاری تعلیم اور تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔طلباء کی نصابی، اخلاقی اور سماجی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں موجودہ سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی توقع سے زیادہ سیلاب آیا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے پودے لگانا انتہائی ضروری ہیں بچے بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نواز ا۔اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کمنٹس بک پر اپنےتاثراتبھی درج کیے