November 17, 2026

*بیو رو چیف میلسی۔ میلسی شیر گڑھ روڈ موضع شمن موڑ پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ، 12 سنگین مقدمات

IMG-20250918-WA0183

*بیو رو چیف میلسی۔ میلسی شیر گڑھ روڈ موضع شمن موڑ پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ، 12 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ، اشتہاری ملزم اور ایکٹیو کریمنل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار*

میلسی۔ سی سی ڈی میلسی کی ٹیم گشت پر موجود تھی کہ موضع شمن موڑ پر واردات کی نیت سے کھڑے تین موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی

میلسی ۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی

میلسی۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے موٹر سائیکل کی طرف جانے لگے

میلسی ۔ فرار ہونے کی بوکھلاہٹ میں ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ایک ساتھی زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ دو نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے

میلسی ۔ زخمی حالت میں گرفتار شخص کی شناخت رب نواز ولد غلام علی قوم اثڑ سکنہ ویرسی واہن میلسی معلوم ہوا جو کہ چوری اور ڈکیتی جیسے 12 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ، ایکٹیو کریمنل اور اشتہاری ملزم تھا

میلسی ۔ انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی صفدر جوئیہ نے زخمی ملزم کو برائے علاج ہسپتال منتقل کروادیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے

میلسی ۔ سی سی ڈی سرکل میلسی عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،، انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی صفدر شاہد جوئیہ