*چوروں کی چھت پھاڑ مہم* *زیور، نقدی، بیٹی کے جہیز کا سامان غاٸیب*
*چوروں کی چھت پھاڑ مہم*
*زیور، نقدی، بیٹی کے جہیز کا سامان غاٸیب*
میلسی (محمدمختارسولگی) گزشتہ رات کو نواحی علاقہ دوکوٹہ کے نزدیک چک نمبر 215 ڈبلیو بی میں چوری کی دو وارداتیں ہوٸیں۔ چور بیوہ خاتون وزیراں بی بی کے گھر کی چھت پھاڑ کر چور زیور، نقدی، بیٹی کے جہیز کا سامان لے گٸے جبکہ جاوید چدھڑ کے گھر کی چھت پھاڑ کر گھر سے پارچاجات و دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چک نمبر 211 میں بھی چوری کی دو وارداتیں ہو چکی ہیں۔ لیکن پولیس تھانہ مترو دوکوٹہ چوکی ،تاحال وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔