November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-17_114733

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *17 ستمبر 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) وزیراعظم کا ریاض پہنچنے پر تاریخی استقبال، سعودی ولی عہد سے ملاقات

🚨 (2) ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی

🚨 (3) اینڈی پائیکرافٹ تنازع، اندازہ نہیں تھا کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، محسن نقوی

🚨 (4) شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر پُرتپاک استقبال

🚨 (5) گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز

🚨 (6) مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

🚨 (7) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

🚨 (8) ارشد ندیم نے تیسری مرتبہ میں 85.28 میٹر کی تھرو کی، پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا فائنل میں بھارت کے نیراج چوپڑا سے بھی مقابلہ ہوگا

🚨 (9) اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت

🚨 (10) کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، عمران خان

🚨 (11) آئی ایم ایف کی اگلی قسط کیلئے شرائط، ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام

🚨 (12) بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہیـد

🚨 (13) صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری

🚨 (14) جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹی فکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے

🚨 (15) ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان

🚨 (16) عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر

🚨 (17) گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان

🚨 (18) علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

🚨 (19) ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت

🚨 (20) پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ

🚨 (21) لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انٹرمیڈیٹ نتائج کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

🚨 (22) سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

🚨 (23) پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ

🚨 (24) ریلوے میں 8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی

🚨 (25) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ

🚨 (26) ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے: ڈی جی کا دعویٰ

🚨 (27) پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے: گورنر پنجاب

🚨 (28) محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11 ویں سپیل کی پیش گوئی

🚨 (29) چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت

🚨 (30) بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا، 22 افراد تاحال لاپتہ

🚨 (31) نایاب طوطوں کے تحفظ، غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے نئی پالیسی متعارف

🚨 (32) اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر

🚨 (33) عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ

🚨 (34) 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد

🚨 (35) ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

🚨 (36) میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو جاری

🚨 (37) صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل

🚨 (38) پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی

🚨 (39) گندم قبضے میں لینے کے بعد 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے: ذرائع وزارت خوراک

🚨 (40) چین نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر پابندی لگادی

🚨 (41) وزیراعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا شاندار استقبال

🚨 (42) وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے

🚨 (43) کراچی: نجی اسکول انتظامیہ کا طالب علم پر تشدد، شکایت کرنے پر والدین کو بھی زد و کوب کیا

🚨 (44) سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے

🚨 (45) کشمور: کچے میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈاکو ٹھکانے چھوڑنے پر مجبور، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

🚨 (46) کراچی: بچوں سے زیـادتی کیس کا ملزم عدالت میں پیش، متاثرہ بچیوں نے تھپڑ دے مارے

🚨 (47) چارلی کرک کو قتل کرنیوالے ملزم پر فرد جرم عائد، پراسیکیوٹر کی سزائے موت دینے کی استدعا

🚨 (48) سندھ: کسانوں کی معاونت کیلئے پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے کیا جائیگا

🚨 (49) ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے

🚨 (50) میئر کراچی نے بھینس کالونی کو مہران ہائی وے سے ملانے والے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

🚨 (51) یوٹیوب میں پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کیلئے نئے ذرائع متعارف

🚨 (52) کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، گھر سے خود بھاگا تھا، نوجوان کا بیان

🚨 (53) کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

🚨 (54) پی آئی اے نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے

🚨 (55) خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان

🚨 (56) کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہیـد، متوفی صدام حسین گلشن معمار میں تعینات تھا

🚨 (57) محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

🚨 (58) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

🚨 (59) ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان

🚨 (60) ٹرمپ تاریخی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، شاہانہ استقبال، احتجاجی مظاہرے