November 17, 2026

انتخاب،،،، نجیب عاطف پی سی ہوٹل راولپنڈی میں شراب فروشی کا اسکینڈل بے نقاب، پولیس اور ایکسائز کی مبینہ ملی بھگت

IMG-20250823-WA0296(11)

انتخاب،،،، نجیب عاطف

پی سی ہوٹل راولپنڈی میں شراب فروشی کا اسکینڈل بے نقاب، پولیس اور ایکسائز کی مبینہ ملی بھگت

راولپنڈی کے معروف پرل کانٹیننٹل ہوٹل (PC) میں شراب فروشی کے انکشاف نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل میں غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کاروبار میں بعض پولیس اہلکاروں اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے مختلف حصوں میں شراب کی فروخت کھلے عام کی جا رہی ہے جس سے شہری حلقوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار کو فوری طور پر روکا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔