بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل ولید اور اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد انعم علی خان نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی بیوٹیفکیشن کے لیے جاری کاموں کی نگرانی کی جائے، ریونیو سے جڑے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے لیے تواتر سے فیلڈ وزٹس بھی کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت تمام افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس کے تحت عوام کے درینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔