خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے ھمراہ سیرت النبی ﷺ کے پروگرام میں شرکت کی ، علماء کرام نے پرجوش طریقے سے نبی کریم ﷺ کے اسوہ ء حسنہ پر روشنی ڈالی۔ آ خر میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے قومی اسمبلی میں پندرہ سو سال پورے ہونے پر جشن ولادت ﷺ کو سرکاری طور پر منانے کی قرارداد پیش کرنے پر ملک شاکر بشیر اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور دستار بندی کرائی ، اس موقع پر اکرام اللہ خان، ڈاکٹر غلام مرتضی ا اور قادر بخش سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔