خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے “ریڈنگ چمپیئن” کے نام سے کروائے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے “ریڈنگ چمپیئن” کے نام سے کروائے گئے مقابلہ جات میں تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب سے ” گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکنمبر 50 ڈی بی ” کے بچوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ۔
محمد شاہ زیب کلاس تھری انگلش ریڈنگ فرسٹ پوزیشن ،
محمد آصف کلاس دوم اردو ریڈنگ فرسٹ پوزیشن ،
محمد آصف کلاس دوم عربی ریڈنگ (قرآن)تھرڈ پوزیشن ،
محمد علی کلاس اول نے اردو ریڈنگ فرسٹ پوزیشن ، انگلش ریڈنگ فرسٹ پوزیشن ، قرآن خوانی فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور چمپیئن آف چمپیئنز قرار پایا ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے اے ای او رنگپور مرکز ملک امتیاز نسیم ، ہیڈ ماسٹر ادارہ ملک یاسر عزیز بگھور اور جملہ سٹاف گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکنمبر 50 ڈی بی کو تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔