November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز عوام الناس کو آٹے کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے لیے پرعزم،

IMG-20250916-WA0308

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز عوام الناس کو آٹے کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے لیے پرعزم، انہوں نے شہر کے متعدد مقامات پر مختلف کریانہ سٹورز پر آٹے کے ریٹس اور وزن کی چیکنگ کی، انہوں نے دکانوں پر ریٹس کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ دکاندار آٹے کی اوور چارجنگ اور بلیک مارکیٹنگ سے باز رہیں اور عوام کو کنٹرول ریٹس پر وافر مقدار میں آٹا ملنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ عوامی شکایت پر سخت نوٹس لیا جائے گا اور اس سلسلہ میں خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔