November 17, 2026

انتخاب،،،، چوہدری اسحاق قادیانی مذہب میں 35 سال سے مقیم 8 خاندانوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کر کے اسلام قبول کر لیا۔

IMG-20250721-WA0558(11)

انتخاب،،،، چوہدری اسحاق

قادیانی مذہب میں 35 سال سے مقیم 8 خاندانوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کر کے اسلام قبول کر لیا۔

خیرپور کی تحصیل صوبھودیرو کے شہر رانی پور میں سردار شاہنواز خان کلہوڑو کی رہائش گاہ پر اہلسنت جماعت کے روحانی و مذہبی سکالرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں درگاہ دیہہ سوہو شریف کے صاحبزادہ سخی سردار علی شاہ جیلانی، خانقاہ عالیہ روضی دھنی پیر سائیں پگارا کے مفتی جامعہ راشدیہ کے مہتمم مفتی دوست علی سکندری، مفتی عارف سعید صدیقی، مفتی عارف سعید صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ درگاہ بکھری شریف کے راشدی، درگاہ کنڈیارو شریف کے قاری محمد حسن سکندری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوشہرہ فیروز کے نواحی گاؤں آدم جی بنڈی کے گاؤں غلام نبی کلہوڑو کے 8 افراد جن میں محمد حنیف، کلہوڑو ممتاز علی ولد سلیمان کلہوڑو، غلام رسول کلہوڑو، عمران علی، اشفاق، عرفان علی، جان محمد اور محسن رضا کلہوڑو نے رضا کارانہ طور پر اپنے خاندان سمیت اسلام قبول کیا اور خفیہ طور پر اسلام قبول کیا۔ علمائے کرام کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔
بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس اجتماع میں سردا شاہنواز خان کلہوڑو، علی گل عباسی، میاں محمد لقمان کلہوڑو ،میاں علی بخش کلہوڑو، سماجی رہنماء دادو بچل کلہوڑو، بشیر کلہوڑو، میرل کلہوڑو، ملا اچھر کلہوڑو، نواب کلہوڑو، نورالدین کلہوڑو اور علاقے کے کئی معززین نے شرکت کی۔