*راولپنڈی: دیور نے 50 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا*
*راولپنڈی: دیور نے 50 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا*
*چوہدری مجاہد حسین / روزنامہ روشن پاکستان /ا نچارج نمائندگان*
راولپنڈی : گھریلو ناچاقی کے باعث افسوسناک واقعہ، دیور نے اپنی 50 سالہ بھابھی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گھر میں جھگڑے اور ناچاقی کافی عرصے سے چل رہی تھی جو بالآخر اس المناک واقعے کی وجہ بنی۔