November 17, 2026

کالعدم دہشت گرد خارجی جماعت تحریک طالبان پاکستان کی تحریک طالبان افغانستان سے مبینہ مالی معاونت کا ثبوت پیش کرکے پاکستان نے کابل کو سخت وارننگ جاری کر دی

Screenshot_2025-09-14_124856

کالعدم دہشت گرد خارجی جماعت تحریک طالبان پاکستان
کی تحریک طالبان افغانستان سے مبینہ مالی معاونت کا ثبوت پیش کرکے پاکستان نے کابل کو سخت وارننگ جاری کر دی
پاکستانی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کے خاندان کو افغان افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی جانب سے ہر ماہ تقریباً 43 ہزار امریکی ڈالر دییے جا رہے ہیں
افغانستان سے ملنے والی یہ رقم ٹی ٹی پی دہشت گرد گروہ مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف خونی حملوں اور جنگی اخراجات میں استعمال کرتا ہے
باوثوق ذرائع کے مطابق یہ صرف بنیادی اخراجات ہیں جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈرز کے لئے گھروں، گاڑیوں اور ماہانہ وظائف کی سہولیات الگ طور پر فراہم کی جاتی ہیں
یہ صورتحال افغان طالبان کی طرف سے ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کے زمرے میں آتی ہے اور افغانی طالبان کی کم ظرفی،احسان فراموشی اور بدنسلی کا واضع ثبوت ہے

مذید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں سکھ اور کشمیری رہنماؤں کے قتل کے لیے ٹی ٹی پی کو ایک کروڑ امریکی ڈالر کی ادائیگی افغان حکومت کے ذریعے کی ہے اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو کو استعمال کیا گیا
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو نہ صرف مالی مدد دیتے ہیں بلکہ انہیں لوجسٹک اور آپریشنل سہولتیں بھی فراہم کرتے ہیں
امریکہ کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار، افغان جنگجوؤں کی تنخواہ پر بھرتی اور افغانستان میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ اس معاونت کا حصہ ہیں
ٹی ٹی پی اس وقت القاعدہ کی ایک شاخ کے طور پر سرگرم عمل ہے اور پاکستان میں حملوں کے لیے براہِ راست القاعدہ کی مدد حاصل کر رہی ہے

افغان صوبہ ننگرہار میں ٹالک کی قیمتی کانوں اور منشیات کی تجارت کو بھی فنڈنگ کا اہم ذریعہ بتایا جاتا ہے
انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق القاعدہ کو طالبان نے ان کانوں کا بڑا حصہ دے رکھا ہے جس سے لاکھوں ڈالر کی آمدن ہوتی ہے
نیز اسی طرح افیون کی اسمگلنگ سے بھی سالانہ اربوں ڈالر حاصل ہوتے ہیں جن میں سے ایک بڑا حصہ ٹی ٹی پی کو دیا جاتا ہے

پاکستان نے کابل حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں یا تو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا یا ٹی ٹی پی کا
اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور اگر ایسا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرنے پر مجبور ہو گا
واقع رہے کہ خلافت کے دعوے دار افغانی طالبان آج بھی افیون کی کاشت کو نہیں روک سکے اور نا کی پیسے لے کر لڑکیوں کی شادی کو
مگر ان کا دعوی ہے کہ افغانستان میں خلافت نافذ ہے اور مزے کی بات 55 لاکھ افغانی اس خلافت کو چھوڑ کر پاکستان میں بس رہے ہیں تاکہ روزی روٹی کما سکیں