November 17, 2026

*🌐ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع*

Screenshot_2025-09-14_124856

*🌐ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع*

لاہور :پنجاب اسمبلی کے رکن فرخ جاوید مون نے پاکستان میں TikTok Live پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک لائیو پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے فحش گفتگو کرتے ہیں اور غلیظ حرکات کرواتے ہیں، جو معاشرتی اقدار اور اسلامی روایات کے منافی ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم نئی نسل کو بگاڑ رہا ہے، اس لیے حکومت فوری طور پر ملک بھر میں TikTok Live سیشنز پر پابندی عائد کرے تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کا سدباب کیا جا سکے۔