*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور شعبہ صحت میں بہترین اقدامات کے ذریعے
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور شعبہ صحت میں بہترین اقدامات کے ذریعے عوامی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے محنت سے کام کیا جائے تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر سروس ڈلیوری کے ذریعے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال ڈاکٹر سجاد گیلانی سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی مزید بہتری، مریضوں کے لیے سینٹرل اکسیجن سسٹم کی اوورہالنگ، ڈائلسز اور ایمرجنسی وارڈ میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی بارے ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھ ادا کریں اور ان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے زریعے ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں