November 17, 2026

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) اکوال میں یونٹ حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ کے زیراہتمام اور سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر قاری نذیر احمد کی

Screenshot_2025-09-14_124856

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) اکوال میں یونٹ حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ کے زیراہتمام اور سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر قاری نذیر احمد کی صدارت عظیم الشان تحفظ ختم نبوت و صحابہ و اہلبیتؓ کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں ملک کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی جن میں مولانا اسلام الدین عثمانی صاحب(رہنما سنی علماء کونسل خیبرپختونخوا)، مولانا مفتی شکیل حیدری ، مولانا مفتی تنویر (قائد راولپنڈی ڈویژن سنی علماء کونسل)، مولانا عبدالخالق رحمانی (مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل پاکستان) اور مولانا حق نواز فاروقی (نائب صدر سنی علماء کونسل جنوبی پنجاب) شامل تھے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا بنیادی جز اور دین کی اساس ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہارؓ کی محبت ایمان کا لازمی حصہ ہے اور ان عظیم ہستیوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت اپنی مشکلات کا حل تلاش کر سکتی ہے۔