رپوٹ دعا نیوز عبد العزیز شیخ *سندھ پولیس* *ڈسٹرکٹ ٹھٹہ* *مورخہ 15 ستمبر 2025* *پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)*
رپوٹ دعا نیوز عبد العزیز شیخ *سندھ پولیس*
*ڈسٹرکٹ ٹھٹہ*
*مورخہ 15 ستمبر 2025*
*پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)*
*ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں*
*2 منشیات فروش، 3 گٹکا مٹیریل سپلائر سمیت 5 ملزمان گرفتار۔*
*745 کلو گٹکا مٹیریل، 700 پڑیاں گٹکا ماوا، 1525 گرام چرس، 1 ٹرک اور 1 مزدا ٹرک برآمد، مقدمات درج*
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر محمد علی ڈامرا بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر نیشنل ھائی وے روڈ فلٹر چاڑی گھارو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے وین نمبر JW-3329 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 ملزم محمد بخش ولد عثمان چانڈیو رہائشی نئون کوٹ کو 625 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔
اس کے علاؤہ ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر ماجد علی کورائی بمعہ اسٹاف نے ٹھٹہ حیدرآباد روڈ اٹک بائی پاس کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان انس ولد ابراہیم بروہی اور عنایت ولد خدا بخش بروہی کو گرفتار کرکے مزدا ٹرک نمبر TAT -724 سے 120 کلو گٹکا مٹیریل اور 500 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔
مزید کارروائیان کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی سب انسپیکٹر عبدالحمید رودنانی بمعہ اسٹاف نے کارروائیاں کرکے ور پیرپٹھو روڈ نصیر واہ اسٹاپ سے منشیات فروش ملزم شکور ولد موریو خاصخیلی کو 1010 گرام چرس اور مڑھی روڈ جاڑادالی کے قریب سے منشیات فروش ملزم گمشاد ولد اللہ بچایو پکئیڑو ملاح کو 515 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*