November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے جنرل سیکرٹری محمد طاہر درانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان کی حالیہ صورت حال کو مدنظر

IMG-20250915-WA0271

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے جنرل سیکرٹری محمد طاہر درانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان کی حالیہ صورت حال کو مدنظر رکھتے اللہ کی بارگاہ میں دعا کرنے اور حضور پر نور مصطفیٰ‎‎ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیئے خصوصی روحانی وجدانی محفل کا انعقاد کیا جا رہے ۔ تمام یونین عہدیداران و اراکین سے گذارش ہے کہ بھر پور شمولیت اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ
شان ماہ ربیع الاول آمد شہنشاہ رسالت عزت مآب محمدمصطفیٰ‎‎ﷺ کے سلسلہ میں خوش نصیبی و راحت جاں نزرانہ عقیدت و ہدیہ و ایصال ثواب۔ قرآن خوانی (خواتین) ،
محفل درود شریف ہر شخص صرف ایک تسبیح،
ہدیہ نعت صرف 4 نعتیں اوردعا کا خصوصی اہتمام و انتظام جاءے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انشاءاللہ
بروز اتوار (27 ربیع الاول) 21 ستمبر 2025 کو دن بعد نماز ظہر 2 بجے ۔ *زبیر ہاوس، الرحیم گارڈن ،جی ٹی روڈ نذد ڈیرہ گجراں ۔ لاہور
میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیرمین زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی یہ عظیم الشان محفل منعقد ہو گی جس میں تمام یونین عہدیداران و اراکین سے شرکت کی التماس ہے ۔