November 17, 2026

اوکاڑہ ۔۔ جاوید راہی سے ۔۔۔اس دنیا میں کچھ شخصیات بہت انمول ہوتی ہیں ۔ شاید انکا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ۔ اس دنیا میں وہ

IMG-20250915-WA0270

اوکاڑہ ۔۔ جاوید راہی سے
۔۔۔اس دنیا میں کچھ شخصیات بہت انمول ہوتی ہیں ۔ شاید انکا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ۔ اس دنیا میں وہ کچھ ایسی لازوال محبتیں تقسیم کرتے ہیں ۔ وہ اس دنیا میں اپنے حصے کا دیا جلا جاتے ہیں ۔ جو رہتی دنیا تک چلتا رہتا ہے ۔ جو صدقہ جاریہ بنا رہتا ہے ۔ بلاشبہ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے رب کو کسی نہ کسی طرح راضی کرلے ۔
۔۔۔ اسی طرح کی ایک مثال ہمارے درمیان میں موجود ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ فن کے ذریعے دین کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ عالمی شہرت یافتہ خطاط محمد اصغر مغل جو ایک مدت سے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی کے لئے اسلامی خطاطی کے ہزاروں نمونے بنا کر گھروں ، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیوں ، مساجد ، میں آویزاں ہیں ۔ خطاطی کی دنیا میں انکا بہت احترام ہے ۔ پوری دنیا کے لاتعداد ممالک میں انکی خطاطی کے نمونے نمائشوں کی زینت بنے ۔ عرصہ سے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں کئی صد ایوارڈز ، شلیڈز ، گولڈ میڈلز ، ٹرافیاں ، تعریفی اسناد انکے نام ہوچکے ہیں ۔ اب انکا نام صدارتی ایوارڈ کے لئے بھی جاچکا ہے