November 17, 2026

لاہور (راجہ نور الٰہی عاطف)پاکستان ادبی فورم کے زیراہتمام پاک فوج کے جے سی او ریٹائرڈ حاجی محمد بنارس کی نویں برسی پر لاہور میں نعتیہ مشاعرہ

IMG-20250915-WA0253

لاہور (راجہ نور الٰہی عاطف)پاکستان ادبی فورم کے زیراہتمام پاک فوج کے جے سی او ریٹائرڈ حاجی محمد بنارس کی نویں برسی پر لاہور میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔جس کی صدارت صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ڈاکٹر جواز جعفری نے کی جبکہ شاعر و دانشور ڈاکٹر ایوب ندیم مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹر پاکستان ادبی فورم ولایت احمد فاروقی میزبان تھے۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ قرآن خوانی کی گئ جس کے بعد صدر اور مہمان خصوصی کے علاؤہ مشتاق قمر۔اعظم منیر۔ملک ارشاد۔ایم یاسین۔محمد ظفر سندھو اور دیگر شعرا ء نے نعتیہ کلام پیش کیا۔اس موقع منیر احمد خان۔ ریاض احمد احسان۔نسیم احمد عثمانی۔ڈاکٹر شاہد استقلال۔ منشی محمد نواز۔ملک سرفراز۔سہیل احمد۔محمد فیصل۔نوید احمد۔ساجد حسین۔شہادت نواز۔عبد الباسط۔ظفر عباس لالی۔پیر عابد شاہ۔بختیار احمد۔شاہزیب۔محمد ارسلان بھی موجود تھے۔اخر میں حاجی محمد بنارس کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور تمام شرکاء کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔