میانوالی(اللہ نوازخان)ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن مکڑوال فیاض احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ایک شخص سےبھاری مقدار میں چرس برآمد۔تھانہ مکڑوال میں مقدمہ درج کردیاگیا۔
میانوالی(اللہ نوازخان)ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن مکڑوال فیاض احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ایک شخص سےبھاری مقدار میں چرس برآمد۔تھانہ مکڑوال میں مقدمہ درج کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن مکڑوال فیاض احمدکی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔مخبر کی اطلاع پرایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔گرفتاری کےوقت ایس ایچ او مکڑوال اپنی ٹیم کےہمراہ موقع پر موجود تھےاور بڑی جدوجہد کے بعد منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔دوران گرفتاری ایس ایچ او گر کر زخمی بھی ہوئے۔ایس ایچ او فیاض احمدنے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں اور بلا تفریق ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سے تعاون کریں تاکہ منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر مشکل اور خطرناک کاروائی کے دوران ٹیم کے ساتھ رہوں تاکہ ٹیم کا حوصلہ بلند رہے۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے اس کارکردگی پرفیاض احمد اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔