November 17, 2026

راہداری تھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مورخہ 21 ستمبر سے پنجاب سکاؤٹ سمر ٹریننگ سینٹر گھوڑا گلی مری میں ایک ہفتے کا سکاؤٹ لیڈرز ٹریننگ کا اغاز

IMG-20250915-WA0254

راہداری تھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مورخہ 21 ستمبر سے پنجاب سکاؤٹ سمر ٹریننگ سینٹر گھوڑا گلی مری میں ایک ہفتے کا سکاؤٹ لیڈرز ٹریننگ کا اغاز کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ سینٹر میں سکاؤٹ لیڈر کورس سکاؤٹ وڈ بیج کورس اور شاہین لیڈر کورس فار فیمیل کی ٹریننگ دی جائے گی ۔ اس حوالے سے پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری محمد طارق قریشی کی طرف سے باقاعدہ احکامات صادر کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب سے بھی سکاوٹس کو اس سنٹرسے ٹریننگ دلوائ جاءے گی۔