ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اولیاء اللہ کی تعلیمات انسانیت کی بھلائی معاشرے کی فلاح آخرت کے لیے آسانیاں اور خداوند متعال کے احکامات کی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اولیاء اللہ کی تعلیمات انسانیت کی بھلائی معاشرے کی فلاح آخرت کے لیے آسانیاں اور خداوند متعال کے احکامات کی روشنی میں انسان کو معاشرے کا فعال کار امد اور مخلوق خدا سے محبت کرنے والا انسان بناتی ہیں برصغیر پاک و ہند میں اولیاء اللہ کی بدولت اسلام پروان چڑھا آج گھر گھر کریہ کریہ شہر شہر دین اسلام کی ترویج اولیاء اللہ کی بدولت ہے اولیاء اللہ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر انسان دنیا و آخرت میں کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے
ان خیالات کا اظہار معروف جرنلسٹ کالم نگار میر احمد مستانہ سہروردی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سلسلہ قادریہ سہروردیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سخی عبداللہ شاہ قلندر سہروردیؒ، حضرت میاں نبی احمد ناز قلندر سہروردیؒ اور محترمہ ثریا اُلماس ناز سہروردی امی حضور قلندرؒ کا سالانہ عرس مبارک 16، 17 اور 18 ستمبر 2025 ء کو آستانہ قلندری، چک نمبر 103 ج ب، برنالہ شریف، تحصیل و ضلع فیصل آباد میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز منگل 16 ستمبر کو دربار عالیہ کے سجادہ نشین حضرت میاں شکیل احمد سہروردی اپنے دستِ مبارک سے دربار کو عرقِ گلاب سے غسل دے کر کریں گے۔ اس روحانی اجتماع میں ملک بھر سے عقیدت مند قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔ عرس مبارک کے دوران محافلِ نعت، درود و سلام، ذکر و اذکار، قرآن خوانی، اور اجتماعی دعائیں منعقد ہوں گی، جن میں شرکت کے لیے ملک بھر سے علما، مشائخ، صوفیا کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔سینئر صحافی میاں میر احمد مستانہ سہروردی کے مطابق، عرس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی، روشنی، صفائی اور زائرین کے قیام و طعام کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عرس کے موقع پر خواتین کے لیے علیحدہ انتظام، زائرین کی رہنمائی کے لیے والنٹیئرز اور لنگر کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ عرس کی تقریبات 18 ستمبر کی شب دعائے قلندریہ اور اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔