November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-14_124856

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *14 ستمبر 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) نام نہاد شاہین بھارتی سورماؤں کے سامنے ڈھیر، بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

🚨 (2) وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان

🚨 (3) ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں، شہباز شریف

🚨 (4) گڈو بیراج پر اونچے، سکھر پر درمیانے درجے کا سیلاب، پنجاب میں پھر بارش کا الرٹ جاری

🚨 (5) حکومت سندھ تمام بیراجوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،، شرجیل میمن

🚨 (6) سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

🚨 (7) ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری

🚨 (8) قطر پر اس را_ئیلی حملہ؛ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

🚨 (9) آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ

🚨 (10) وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے، وزیر اعلیٰ سندھ

🚨 (11) دریائے سندھ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

🚨 (12) اس را_ئیلی حملے کا سخت اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم

🚨 (13) صاحبزادہ فرحان جسپریت بمرا کو چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

🚨 (14) پاک بھارت میچ: ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

🚨 (15) سیلاب کے باعث جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کو بند کردیا گیا

🚨 (16) پنڈی میں انسداد ڈینگی مہم میں کرپشن اور جعلی اعداد و شمار جاری کرنے کا انکشاف

🚨 (17) کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد

🚨 (18) مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق

🚨 (19) شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے

🚨 (20) پاکستان میں فٹبال کی بحالی کیلئے پی ایف ایف صدر کی اسپینش لیگ لالیگا حکام سے ملاقات

🚨 (21) صدر زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر سفر

🚨 (22) کراچی: کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کیخلاف مزید 3 مقدمات درج

🚨 (23) پانی آتا ہے تو نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری تیاری مکمل ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

🚨 (24) ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کا نیا اے آئی امیج جنریٹر، گوگل نانو بنانا کا مقابلہ کرے گا

🚨 (25) سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ

🚨 (26) پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا

🚨 (27) راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتـل کر دیا

🚨 (28) وزیراعظم کا ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس

🚨 (29) راولپنڈی: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، میاں بیوی سمیت خاندان کے 3 افراد جاں بحق

🚨 (30) معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت جنگی ساز و سامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور

🚨 (31) صدر مملکت کا جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

🚨 (32) ملتان، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے

🚨 (33) اسحاق ڈار کی ایر_انی ہم منصب سے ملاقات، اس را_ئیلی جارحیت کی شدید مذمت

🚨 (34) سیلاب سے نمٹنے کی تیاری مکمل، تمام بیراجوں کو بچانا ترجیح ہے: وزیراعلیٰ سندھ

🚨 (35) فتنہ الخوارج میں پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

🚨 (36) کراچی: شادی کے روز گھر سے سیلون جانے والا دلہا لاپتا، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

🚨 (37) امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی جاری

🚨 (38) پنجاب میں مون سون کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، 16 ستمبر سے بارشیں

🚨 (39) کوہلو: بارشی پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

🚨 (40) مریدکے: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

🚨 (41) بورے والا میں بارات پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا

🚨 (42) نیکا میں بغیر اشتہار آئی ٹی ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

🚨 (43) گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.7 ریکارڈ

🚨 (44) حالیہ سیلاب نے پنجاب کی ترقی کے دعوے کھول دیے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

🚨 (45) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان 3 روزہ دورے پر ایر_ان پہنچ گئے

🚨 (46) موجودہ حکومت کے 16 ماہ کے دوران قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپےکا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

🚨 (47) سیلاب سےمتاثرہ حب کینال میں مرمت کے بعد پانی چھوڑ دیاگیا، میئر کراچی

🚨 (48) سابق عالمی چیمپئن باکسر رکی ہیٹن 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

🚨 (49) وزیراعظم کا ترک نژاد خاتون کی جہاز سے اتارنے کی شکایت کا نوٹس

🚨 (50) جنگ ستمبر 1965 کا چودہواں روز، بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے انکشافات

🚨 (51) گورنر سندھ کا چین کے شہر ژوہو کا دورہ، دوطرفہ تعاون، سسٹر سٹیز پروگرام پر تبادلہ خیال

🚨 (52) لاہور: کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کو حادثہ، 5 اہلکار زخمی

🚨 (53) حادثے میں سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، انہیں سیکیورٹی کے ہمراہ بھجوادیا گیا، پولیس

🚨 (54) وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہیـد کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت