عمرکوٹ ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)بلاول بھٹو جیالا فیڈریشن کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات رزاق سلیم نے انصاف اور کمیونٹی کی خدمت کے عزم کا ثبوت دیتے ہوئے میرپور خاص میں کیول کوہلی کی گمشدگی پر فوری کارروائی کی۔

ہندو برادری کی پریس کانفرنس کا نوٹس لینے کے بعد صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس نے منصفانہ رپورٹ پیش کی۔
اس کے بعد وہ ذاتی طور پر دونوں برادریوں تک پہنچے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوہلی خاندان کے گھر گئے، جس سے ہندو برادری کو راحت ملی!
صوبائی صدر سندھ سردار علی خان لغاری اور صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ رئیس تاج محمد بھڑگڑی نے سیکریٹری اطلاعات سندھ رزاق سلیم کی عوام کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے، ان کے آئینی حقوق کے تحفظ اور قانون سازی کے تحفظات کو فروغ دینے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پی پی پی نے ہم آہنگی اور سماجی انصاف کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے ایک جامع اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے مسلسل جدو جہد کی ہے۔