ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں گندم ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی،محکمہ فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری،مختلف جگہوں
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں گندم ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی،محکمہ فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری،مختلف جگہوں سے ذخیرہ کئے گئے ہزاروں من گندم سے بھرے تھیلے برآمد،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے گندم قبضہ میں لیکر سنٹر پر منتقل کروا دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہارون آباد عبد الجبار نے ہارون آباد اور گردونواح میں مختلف جگہوں پر گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں من گندم سے بھرے تھیلے برآمد کر کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیوں کا آغاز کر دیا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق برآمد کی گئی گندم کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، ملک افضل کاٹن فیکٹری،حاجی یسین اینڈ سنز، منشی شوکت،عثمان امجد اور ملک اکرم گروپ کاٹن فیکٹری پر چھاپوں کے دوران کاروائی کی گئی،اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عبد الجبار کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو گندم ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی گندم ذخیرہ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔