November 17, 2026

وڈھلانوالا(راجہ نورالہی عاطف سے) جامع مسجد بلال وڈھلانوالہ کے زیر انتظام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ کاانعقاد کیا گیا۔

IMG-20250914-WA0107

وڈھلانوالا(راجہ نورالہی عاطف سے) جامع مسجد بلال وڈھلانوالہ کے زیر انتظام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں خطیب اعظم مفتی محمد وقاص قریشی آف لاھور نے سیرت مصطفی ا احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شرکاءے محفل کے قلوب کو ذکر مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منور کیا ۔ نعت خواں حضرات نے سرور کائنات، فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت پیش کیے ۔ اس نورانی ،وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام کے نذرانے میں پیش کیے گئے ۔ آخر پر ملک و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔