*ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل سست روی کا شکار ہیں ، جس کے باعث صارفین کو ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ فیس بک
*ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل سست روی کا شکار ہیں ، جس کے باعث صارفین کو ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ فیس بک ، ٹک ٹاک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی سروسز بھی جزوی متاثر ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق جدہ کے قریب سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متبادل بینڈوتھ پر کام جاری ہے اور صارفین کو مصروف اوقات میں سروس کے معیار میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بین الاقوامی شراکت دار ادارے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں جبکہ مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کم کرنے کے لیے متبادل انتظامات کر رہی ہیں۔*