نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور انشاءاللہ ہم اپنی نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اور ان کو اس حوالے سے درپیش ہر قسم کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہماری بھرپور محنت کے نتیجے میں یونیورسٹی آف لاہور کے سرگودھا کیمپس کے ارباب اختیار نے تحصیل نورپورتھل کے طلباء و طالبات کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اب انشاءاللہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے ارباب بست و کشاد سے بھی اپنے علاقہ کے طلباء کے لیے اسی قسم کی فری سروس لینے کے لیے بھرپور کوشاں ہیں ۔انشاءاللہ اس سلسلے میں بھی ہمیں جلد کامیابی ملے گی۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم کی طرف مرکوز رکھیں اور اپنے والدین اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلون نے مزید کہا کہ بچے ہمارامستقبل ہیں اور انشاءاللہ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے ہم ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔