November 17, 2026

‏اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ بھارت میں پانج ہزار ڈیم ہیں لیکن ہمارے پاس نہیں ہیں. یہ بھاشن دینے والے صرف ڈیموں کے اعداد بتاتے ہیں لیکن باقی عوامل کا ذکر نہیں کرتے. اس

Screenshot_2025-09-10_191429

‏اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ بھارت میں پانج ہزار ڈیم ہیں لیکن ہمارے پاس نہیں ہیں. یہ بھاشن دینے والے صرف ڈیموں کے اعداد بتاتے ہیں لیکن باقی عوامل کا ذکر نہیں کرتے. اس
معاملے کو سمجھنے کے لیے مندرجہ ذیل حقائق پر نظر ڈالیں
بھارت میں 14 بڑے رور بیسن یعنے طاس ہیں جن میں ایک سو سے زائد رور سسٹم ہیں. جب کہ پاکستان میں ایک ہی بڑا رور بیسن انڈس ہے.
بھارت کے دریاؤں میں سالانہ 1500 ملین ایکڑ فوٹ پانی بہتا ہے جو ہمارے دریاؤں کے 140 ایم اے ایف کے مقابلے میں بارہ گنا زیادہ بنتا ہے.
ڈیڑھ ارب کی آبادی ہونے کے باوجود بھارت میں فی کس سالانہ اوسط پانی پاکستان کے مقابلے میں دوگنا ہے.
پاکستان کا کل رقبہ 0.88 ملین مربع کلومیٹر ہے جب کہ بھارت کا رقبہ 3.3 ملین مربع کلو میٹر ہے جہاں زیادہ پہاڑی ندیاں بہتی ہیں.
‏بھارت میں پہاڑی علاقوں کا رقبہ اٹھارہ لاکھ مربع کلومیٹر ہے، جب کہ پاکستان میں پہاڑی رقبہ صرف تین لاکھ مربع کلومیٹر ہے جس کا بہت بڑا حصہ دریاؤں سے خالی ہے، جیسا کہ بلوچستان کے پہاڑ.
مجموعی طور پر بھارت میں ڈیم بنانے کے لیئے سازگار پہاڑی علاقے پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں. ڈیم ہر جگہ نہیں بن سکتے. اس کے لئے پہاڑی علاقوں میں بھی مخصوص جاگرافیائی ساخت کی ضرورت ہوتی ہے.
بھارت میں سالانہ بارشوں سے 4000 ارب کیوبک میٹر پانی بہتا ہے جب کہ پاکستان میں یہ مقدار 435 ارب کیوبک میٹر ہے.
یہ بھی یاد رہے کے فنی لحاظ سے “بڑے ڈیم” کی تعریف اس کے ذخیرے کی گنجائش پر نہیں بلکہ اس کی اونچائی پندرہ میٹر سے زیادہ ہونا ہوتی ہے. اس لحاظ سے پاکستان میں بڑے ڈیم صرف تربیلا اور منگلا نہیں بلکہ 160 ایسے ڈیم ملک میں موجود ہیں.
ان تمام سازگار مواقع کے باوجود آپ گوگل یا چیٹ جی پی ٹی سے پوچھیں کہ بھارت میں پانج ملین ایکڑ فوٹ گنجائش سے زیادہ والے کتنے ڈیم ہیں تو چار سے زیادہ نام
نہیں آتے.
‏ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو سالانہ بہاؤ کے ساتھ نہیں ناپا جا سکتا۔ موزوں ذخیرہ اندوزی کی جگہوں کی دستیابی اور ان موزوں جگہوں پر اضافی پانی کی دستیابی ہی اصل تعین کرنے والی چیز ہے۔ یہ ایک بہت پیچیدہ موازنہ ہے اور اصل فرق کا فیصلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ یہاں ہم سیاسی پہلوؤں کا ابھی موازنہ نہیں کر رہے جو مشترکہ پانیوں پر ڈیموں کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مختصر یہ کہ، اعداد و شمار کا سیدھا موازنہ ایک سنگین طور پر ناقص اور گمراہ کن طریقہ ہے
مختصر یہ کہ بھارت میں زیادہ ڈیمز ہونے کی دلیل دینے والے باقی حقائق بھی بتایا کریں صرف ڈیموں کی تعداد نہ بتایا کریں. ڈیم بنانے کے لیئے بہت سارے عوامل کا سازگار ہونا ضروری ہوتا ہے