November 17, 2026

شور کوٹ میں کجھور لگائیں۔***** شور کوٹ کو پہچان دیں

Screenshot_2025-09-10_191429

*****شور کوٹ میں کجھور لگائیں۔***** شور کوٹ کو پہچان دیں
کچھ زمینیں اور علاقے اپنی آب و ہوا کے لحاظ سے کچھ خاص فصلوں اور خاص پھلوں کیلیے مفید اور مخصوص ہوتے ہیں
جنکی پیداوار سے دنیا انھیں پہچانتی ہے جیسے ملتان آم کیلیے
سرگودھا مالٹے کیلیے اسی طرح کوئٹہ سے انار اور انگور
شیخوپورہ کے چاول پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔
کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ شور کوٹ کی آب و ہوا اور مٹی کجھور کی پیداوار کیلیے انتہائی موزوں ہے ۔
کچھ عرصہ پہلے ہی کی بات ہے جب یہاں ہر گھر میں کجھور کا ہودا اور ہر کھیت میں کھجوروں کا چھوٹا بڑا باغ ہوتا تھا مگر آج کجھور یہاں سے غائیب ہو چکی ہے ۔
مشہور ہے کہ کھجوروں کے یہ پودے عرب لشکروں اور تاجروں کے زریعے یہاں پہنچے جب یہ عرب لوگ اس مرکزی شہر شور کوٹ میں قیام کرتے تھے تو اپنی غزائ ضروریات کو پورا کرنے کیلیے اپنے ساتھ خشک کھجوریں لاتے اور ان کی گٹکیں یہاں پھنک جاتے ۔جو وقت کے ساتھ ساتھ پودوں میں تبدیل یو گٰئیں ۔حدیث مبارک بھی ہے کہ جس گھر میں بکری، زیتون اور کجھور ہو وہاں رزق کی تنگی نہیں ہوتی اور کوئ بھوکا نہیں سوتا۔
اہلیان و زمینداران شور کوٹ اگر تھوڑی سی توجہ کریں تو پوری تحصیل ہر قسم کی کجھور کی پیداوار میں ملک بھر میں اپنا نہ صرف نام پیدا کر سکتی ہے بلکہ بیرون ملک بھی کجھور اور چھوہارا اور ان کی دیگر مصنوعات برآمد کر سکتی ہے۔اس پودے کو نہ زیادہ توجہ کی ضرورت ہے نہ کھاد سپرے کی اور نہ ہی یہ جگہ گھیرتا ہے اور نہ ہی آپ کی دیگر فصلوں کو نقصان یا رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔۔اس سلسلے میں جھنگ شہر میں ایک کجھوروں کا تحقیقاتی باغ بھی ہے جہاں سے مشاورت اور اعلیٰ نسل کے پودے بھی مل سکتے ہیں۔۔اسی طرح زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے بھی بہت اعلی کوالٹی کی نرسری لی جا سکتی ہے ۔اس وقت خیر پور سندھ کجھور کی پیداوار میں ملک بھر میں مشہور ہے۔
چھوٹے بڑے زمیندار اس پر غور کریں اور اپنی تحصیل میں اس کی پیدوار بڑھائیں جس سے نہ صرف دنیا بھر میں آپ کے شہر کا نام روشن ہو گا بلکہ کجور اور اس سے منسلک مصنوعات کی صنعت کی وجہ سے روزگار میں بھی بہت اضافہ ہو گا۔
آگےبڑھئے غور کیجئے اور شور کوٹ کو کجھور کا گھر بنا کر اسے پہچان دیجئے میں اس سلسلے میں محکمہ زراعت سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ یہاں سیمیناز منعقد کر کے لوگوں کو اس کی پیداوار پر آمادہ کریں۔اگر اس علاقے میں کجھور کی پیداوار تجارتی بنیادوں پر شروع ہو گئ تو یہاں اس سے منسلک کاروبار جن میں پیکنگ کلیننگ اور گریڈنگ کی فیکٹریاں
کجھور سے بننے والی چینی اور جیم جیسی مصنوعات۔اور اس کی گٹکوں سے تسبیحات کی فیکٹری، نرسریاں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ جیسے ادارے بنیں گے۔ اور شور کوٹ کے باسی خوشحال ہونگے۔