November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور سے علاقہ تھل کی

IMG-20250913-WA0400

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور سے علاقہ تھل کی نامور ہردلعزیز شخصیات صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور پاکستان فرانس بزنس فورم کے میڈیا ڈائریکٹر سیٹھ محبوب سلطان کی خصوصی ملاقات ، علاقائ تعمروترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال۔ اس موقع پر پاکستان بزنس فورم فرانس کے سیکرٹری ممبر شپ سلطان محمود بھی موجود تھے۔ دریں اثناء پاکستان فرانس بزنس فورم کے میڈیا ڈائریکٹر سیٹھ محبوب سلطان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ بات لائق تحسین وآفرین ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور جوڑاکلاں سیمت اس ملحقہ علاقہ کدھی کے تمام مواضعات اور تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل سمیت علاقہ تھل کے دیگر دیہات کی تعمیروترقی کا عزم صمیم رکھتے ہیں۔ انشاءاللہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے یہ علاقے بتدریج شاہراہء ترقی پر گامزن ہوں گے اور یہاں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔