November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کا ایک اور اعزاز، وزارت مذہبی امور م مذہبی ہم آہنگی کی طرف

IMG-20250913-WA0401

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کا ایک اور اعزاز، وزارت مذہبی امور م مذہبی ہم آہنگی کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر مقابلہ کتب میں ان کی تصنیف ” اسلامی فوج دے پہلے سالار ﷺ” کو اول انعام و کیش سے نوازا گیا اور انہیں سند امتیاز بھی عطا کی گئ ، عوامی ، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے علم و ادب کے سرمایہء افتخار پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ وہ اردو زبان و ادب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ان کی علمی و ادبی خدمات وسیع ہیں۔ انہوں نے تنقید، تحقیق، شاعری اور نثر کے مختلف موضوعات پر درجنوں کتب تصنیف کی ہیں۔ ان کا شمار اُن اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے نئی نسل کو مثبت فکر، اعلیٰ اقدار اور ادبی شعور سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تدریس کے شعبے میں بھی وہ ایک کہنہ مشق استاد کی حیثیت رکھتے ہیں اور طلبہ کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ علمی و ادبی حلقوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ دریں اثناء سئنیر صحافیوں راو اسلم فراز، جی اے حسنین ، شہباز بٹ ، راجہ نورالہی عاطف ، چوہدری طارق منہاس، ملک حفیظ اللہ اعوان ،مدثر اقبال اور مہر حنین نے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو قومی لیول پر منفرد اعزاز سے سرفراز ہونے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔